Tuesday, 19 May 2015

Happiness is a state of Mind..!! Story 2

The opposite of love is not hate,the opposite of love is ignorance.
Brian Hwang.

On recent visit to #Gillani #Station, which is itself a story that is untold, ignored by the Karachians and the Government. While roaming here and there at the old station, I find a guy sitting at the platform on his dirty bed which is his whole property in this city of lights. I approached him and managed to ask him some questions. His name is Mohammad Shabbir, I am narrating his story in his own words.





















پچھلے ١٥سال سے میں اس اسٹیشن پر رہ رہا ہوں ، میں مزدوری کرتا ہوں اور بس میرا جینا اسی اسٹیشن پر ہی ہے .باہر کی دنیا میں کیا ہو رہا ہے میں کچھ نہیں جانتا،بس اتنا جانتا ہوں کہ روٹی اتنی مہنگی ہو گی ہے کا گزارا مشکل ہوگیا ہے کرنا، دن میں مزدوری ملجاتی ہے تو عزت کی روٹی ملجاتی ہے ورنہ کوئی کھانا کھلا دیتا ہے تو پیٹ بھر کہ سوجاتا ہوں چین کی نیند سنا ہے کہ مخمل کے بستروں پر سونے والوں کے خواب بھی ہمارے خوابوں کی طرح ہی ہوتے ہیں. میرے چار بہن بھائی ہیں جو پنجاب میں رہتے ہیں، مجھے یاد نہیں مینے آخری بار انھے کب دیکھا. شاید کبھی اتنا کما ہی نہیں پایا کہ انسے ملنے جا پاؤں. میرا گھر میرا آشیانہ یہ اسٹیشن ہی ہے اور میں نے اپنے گھر کو اپنی آنکھوں کے سامنے اجڑتے ہوئے دیکھا ہے، بھلا کون اپنے گھر کو برباد ہوتے ہوئے دیکھ سکتا ہے؟ 



شاید آخری ٹرین یہاں پے دس سال پہلے آیی تھی. اس وقت ایک عاشق نے اپنی محبوبہ کے پیار میں اس پل سے کود کے خودکشی کرلی تھی ٹرین کے نیچے آ کر، شاید اسی لڑکے کی موت نے اس سٹیشن کو ویران کردیا. اس کے کچھ دن بعد سے لوگوں نے رات میں ایک چڑیل کو دیکھنا شروع کردیا جو ایک سر کٹے گھوڑے پے سوار ہو کے اتی اور غائب ہوجاتی. مینے خود کئی بار اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے.


میرا آخری سوال شببر سے کچھ چبھتا ہوا تھا.
شببر بھائی آپ خوش ہیں؟


اور انکا جواب انتہائی خوبصورت تھا. 
ہان میں حد سے زیادہ خوش ہوں، یہ کہ کے اس کے چہرہ پے ایک مسکراہٹ آگئی جس میں میرے لئے کئی سوال تھے.



ایک ایسا بندا جو آج کی زندگی کی جدید نعمتوں سے محروم ہے تو وہ خوش کیسے ہے ؟



اسکی ان بہکی ہوئی باتوں کو شاید کبھی کسی نے سنا بھی نہیں ہوگا شاید جبھی وہ اپنی ذات میں ہی مگن ہوگیا.



آپ کی تھوڑی سی توجوه کسی کی خوشی کا سبب بن سکتی ہے، انہیں آپکی ضرورت ہے. ان لوگوں کو نظر انداز نہ کریں. شاید اپکا تھوڑا سا وقت انکی زندگی بدل .دے

No comments:

Post a Comment